259

ٹی ایم اولوئرچترال کامشکورہوں انہوں نے زرگرندپل کی تسلی بخش مرمت کرکے چل پھرنے کاقابل بنایا/رستم نیاز

چترال(نامہ نار)سابق کسان نیبروڈ چترال ٹاون رستم نیازی نے ایک اخباری بیان میں زرگرندہ پیدیل پل کی مرمت پرٹی ایم اولوئرچترال مصباح الدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ زرگرندہ پیدیل پل انتہائی خستہ حالی کاشکارہوتھا۔یہ پل سینکڑوں طلباء وطالبات   ،درجنوں مریضوں  اوربے شمارمقامی لوگوں کے واحدگزرگاہ  ہے خستہ حالی کی وجہ سے کوئی حادثہ ہونے کاخطرہ تھا ۔ٹی ایم اے لوئرچترال مصباح الدین اوراس کے ٹیم کامشکورہوں کہ انہوں نے میری درخواست پرفوری کارروائی کرتے ہوئے پل کی تسلی بخش مرمت کرتے ہوئے چل پھرنے کاقابل بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں