405

بریپ کے مقام پر قدرتی آفت کے دوران انسانی جانوں کے ضیائع کو کم کرنے اور لوگوں کی مدد کے لیے پاکستان ہلال احمر نے پی ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے تربیتی مشقوں کا انعقاد

چترال(پریس ریلیز) ضلع اپر چترال میں بریپ کے مقام پر پہلی بار قدرتی آفت کے دوران انسانی جانوں کے ضیائع کو کم کرنے اور لوگوں کی مدد کے لیے پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا ۔ تربیتی مشقوں میں پاکستان ہلال احمر کے علاوہ دیگر فلاحی ادارے آغاخان ایجنسی فار ہبی ٹیٹ ، سول ڈیفنس اور ڈٰی ڈی ایم یو کے اہلکاروں اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تربیتی مشقوں کے دوران گلئیشیر پھٹنے کے باعث سیلابی ریلے کے فرضی مناظر پیش کیے گئے ۔ جس پر ابتدائی طور پر سرچ اینڈ ریسکیو اور فرسٹ ایڈ ٹیمز نے فرضی علاقے کے گھروں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔تربیتی مشقوں میں شدید زخمیوں کو ایمرجنسی صورتحال میں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے میڈیکل ٹیمز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ مشقوں کے دوران پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب سے ایمرجنسی ٹینٹ سٹی بھی تیار کیا گیا ۔جہاں فرضی طور پر متاثرین کو منتقل کیا گیا۔ پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب سے بتایا گیا کہ آفات کے دوران اکثر افراد کا اپنے خاندانوں سے روابط ٹوٹ جاتے ہیں جس کے لیے خاندانی روابط کی بحالی پروگرام کے تحت ہلال احمر کے اہلکاروں نے روابط کی بحالی۔ متاثرین کو کھانے اور دیگر اشیا ضروریات فوری طور پر پہنچانے سے متعلق بھی تربیتی مشقیں کیں گئیں۔

اس حوالے سے پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چئیرمین لیفنٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد حامد خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے آفت زدہ علاقوں میں ایسے ادارے جو قدرتی آفات کے دوران انسانیت کی خدمت کرتی ہیں، وہ مشکل حالات میں مشترکہ طور پر اپنے وسائل کو بروکار لاتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں۔ جس کے لیے ضروری ہے کہ تمام تر ادارے مشترکہ طورپر تیاری کریں۔ اس موقع پر انہوں نے تربیتی مشقوں میں تعاون پر پرونشل ڈیزاسٹر مینمجنٹ اتھارٹی ،انٹرنیشنل کمیٹٰی آف دی ریڈ کراس اور ضلع انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کیا ۔
دوسری جانب ضلع اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ ماضی میں بریپ کا علاقہ کئی بار قدرتی آفات کا شکار ہوا جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیائع ہوا۔ لیکن ہم بہت سی جانیں بنیادی طبی امداد دیکر اور علاقہ مکینوں کو بنیادی تربیت دیکر بچاسکتے ہیں۔ ان علاقوں کو گلاف جیسے خطرات کا سامنا ہے ۔ جہاں اس قسم کی تربیتی مشقیں کروانا انتہائی ضروری امر ہے۔ تربیتی مشقوں کے اختتام پرپاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کے ڈُپٹی سیکرٹری آپریشن محمد اقبال نے کہا کہ تربیتی مشقیں بھرپور طور منعقد ہوئیں جس کا مقصد اپنی تیاری کے ساتھ ساتھ یہاں کے مکینوں کو بھی اس قابل بنانا ہے کہ آفات کے دوران کس طرح وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جانیں بچا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں