321

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈعبدالغفور افریدی کا دورہ اپر چترال پال ٓآفس کا افتتاح اور ڈی آر سی ممبران سے خطاب

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)یجنل پولیس آفیسر عبدالغفور افریدی نے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کا دورہ کیا جس میں انہوں اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں Police Assistant Line پال آفس کا باقاعدہ افتتا ح کیا۔ اس سے قبل پولیس ویریفکیش کے لیے اپر چترال کے لوگوں کو لوئیر چترال جانا پڑتا تھاجس سے نا صرف ذہنی پریشانی بلکہ وقت اور وسائل کا بھی ضیائع تھا اب تمام ویریفکیش کی سہولت پال آفس اپر چترال میں فراہم ہونگے جو پولیس اپر چترال کی قابل تعریف اقدام ہے۔ار پی او ملاکنڈ کا پولیس اسٹیشن بونی پہنچنے پر پولیس کے جوانوں نے اُنہیں سلامی پیش کی۔ ریجنل پولیس آفیسرنے بعد میں بونی پولیس اسٹیشن میں ڈی۔آر۔سی Dispute Resolution Council ممبران سے خطاب کیا جس میں ڈی آر سی کے ممبران کے علاوہ پولیس آفیسرز،پولیس جوانان اور علاقے کے معتبرات بھی موجود تھے۔ ڈی پی او اپر چترال ذولفقار علی تنولی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ڈی آر سی کے بارے میں جامع انداز میں گفتگو کی۔ بعد میں ڈی آر سی اپر چترال کے چیئرمین مفتاح الدین ایڈوکیٹ نے ڈی آر سی کی کارکردگی اور مسائل پر روشنی ڈالی۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور افریدی نے اپنے خطاب میں چترال کی پُرامن ماحول کو اللہ کی طرف چترال کے کیلئے خصوصی تحفہ قرار دیا۔اُنہوں نے ڈی آر سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں