320

منتخب تحصیل چئیرمین درازندہ عزت گل شیرانی نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سے تحصیل درازندہ ڈی آئی خان سے نو منتخب تحصیل چئیرمین ملک عزت گل شیرانی نے منگل کے روز ملاقات کی۔ صوبائی وزیر برائے بلدیاتی فیصل امین گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منتخب تحصیل چئیرمین درازندہ عزت گل شیرانی نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور وزیر اعلی نے عزت گل شیرانی کو پارٹی مفلر اور ٹوپی پہنائی۔ عزت گل شیرانی درازندہ سے بحیثیت آزاد امیدوار تحصیل چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر اپنی گفتگو میں وزیر اعلی نے عزت گل شیرانی کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر انہیں پارٹی خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عزت گل شیرانی کی شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ عزت گل شیرانی نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں