270

داد بیداد۔۔۔۔سکول کے لیڈر۔۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی

خیبر پختونخوا کی حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے انقلا بی قدم اٹھا تے ہوئے سکو لوں کی انتظا میہ میں تین سطحی نئے عہدیداروں کے تقرر کا اعلا ن کیا ہے عہدیدار وں کا نا م لیڈر، سینئر لیڈر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کوا لٹی افیسر رکھا گیا ہے نئے عہدیدار مو جو دہ افیسروں کے کام میں بہتری لا ئینگے پرو گرام کے مطا بق پہلے مر حلے میں 2500لیڈر، 190سینئر لیڈر اور 28ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر مقرر کئے جا ئینگے منصو بے کی رو سے 3سکولوں کے لئے ایک لیڈر ہو گا اور اس کا آغا ز پرائمیری کی سطح سے ہو گا 6لیڈروں کی نگرا نی ایک سینئر لیڈر کرے گا گویا وہ 18سکو لوں کا ذمہ دار ہو گا اس طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کوا لٹی افیسر مخصوص علا قے کے سینئر لیڈروں کے کا م کی نگرا نی کا ذمہ دار ہو گا 2014ء میں خیبر پختونخوا کی حکومت نے سکولوں کے لئے ما نیٹرنگ سسٹم متعارف کرا یا تھا اس میں چند خا میوں کے باوجود ما نیٹرنگ کے اچھے نتائج دیکھنے میں آئے خا میاں یہ تھیں کہ ما نیٹرنگ کے سافٹ وئیر میں ایک دن غیر حا ضری اور 30دن غیر حا ضر کو الگ الگ دکھا نے کا طریقہ (آپشن)نہیں ہے نیز ما نیٹرنگ سٹاف مہینے میں سکول کا صرف ایک بار معا ئنہ کر سکتا ہے دوسری بار معا ئینہ نہیں کر سکتا یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ ما نیٹرنگ سٹاف حا ضری اور غیر حا ضری کے سوا سکول کے کسی مسئلے کو رپورٹ نہیں کر سکتا ان خا میوں کے باوجود ما نیٹرنگ سسٹم کو سرا ہا گیا اس کے ذریعے سکولوں میں سٹاف کی حا ضری یقینی بنا ئی گئی ہیڈ ٹیچر یا ہیڈ ما سٹر اور پرنسپل کے اوپر ما نیٹرنگ الگ سطح کی انتظا می مشینری تھی جس کے کار کنوں کی ملا زمتوں کو اب مستقل حیثیت دیدی گئی ہے اس کے ساتھ سکول لیڈر کا سسٹم ایک نیا اور اچھو تا انتظا می تجربہ ہو گا سردست اس منصو بے کی کا غذی صورت سامنے آگئی ہے جس کی رو سے لیڈر اور سینئر لیڈر سکولوں میں نصا بی اور ہم نصا بی سر گر میوں میں بہتری لا نے کے لئے سکول کے سر براہ اور اساتذہ کی مدد کرینگے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر لیڈر اور سینئر لیڈر کے کا موں کی نگرا نی کرے گا اور کام کو مذید بہتر بنا نے کے لئے مفید مشورے دیگا یہی سسٹم لڑ کیوں کے سکولوں کے لئے ہو گا جس میں خواتین کو بھر تی کیا جا ئے گا جب سسٹم کا م شروع کرے گا اور لیڈر سے لیکر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر تک نیا سٹاف کا م پر آجا ئے گا تو پتہ لگیگا کہ سکول کے اندر دو بادشا ہوں کی باد شا ہت کس طرح چلتی ہے؟ نئے منصو بے کا پرانے منصو بوں کے ساتھ کس طرح کا تعلق قائم ہو تا ہے؟ سردست اس منصو بے کے عملی پہلووں پر اظہار خیا ل ممکن نہیں تا ہم دو اہم امور کی طرف صو بائی حکومت کی تو جہ مبذول کرانا ضروری ہے پہلی بات یہ ہے کہ 2016ء سے پہلے سروس میں آنے والے اساتذہ سب کے سب تر بیت یا فتہ ہیں اس طرح سکولوں کے ہیڈ ٹیچر بھی اعلیٰ تر بیت یا فتہ ہیں آج کوئی فریش گریجو یٹ ان کی رہنما ئی یا ان پر حکم چلا نے کے لئے آئے گا تو مسئلہ پیدا ہو گا لیڈر، سینئر لیڈر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کوالٹی افیسر کے لئے کم از کم بی ایڈ یا ایم ایڈ ہو نا لا زمی قرار دیا جا ئے دوسری اہم بات یہ ہے ضلع کی سطح پر متوا زی سسٹم کی قبا حتوں سے بچنے کے لئے اس نظا م کو مو جو دہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر کی ما تحتی میں دیا جا ئے ایسا نہ ہوا تو ہر روز نئے مسا ئل جنم لینگے اور فائدے کی جگہ نقصان ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں