269

نوتعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمدانوارالحق نے ڈی ایچ او اور ایم ایس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کادورہ ا اور ہسپتال کے مختلف یونٹس، وارڈز اورپناہ گاہ کاتفصیلی معائنہ

چترال/نوتعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمدانوارالحق   نے ڈی ایچ او اور ایم ایس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کادورہ  ا اور ہسپتال کے مختلف یونٹس، وارڈز اورپناہ گاہ کاتفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی سی  نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے اورتیمارداروں سے ہسپتال میں موجودسہولیات وخدمات کے بارے میں معلومات لئے۔بعد میں ایم ایس   نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کےحوالے سے بریفنگ دی جسمیں ہسپتال کے انفراسٹرکچر، اسٹاف، دستیاب سہولیات/خدمات، بیماریوں کی شرح، ہسپتال انتظامیہ کی کاردکرگی اور سنجیدہ نوعیت کے بعض اہم مسائل کا احاطہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر  نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ ایک بہترین ٹیم لیڈر کی طرح دستیاب سہولیات اور وسائل کو بروئے کار لاکر مذکورہ مسائل حل کرنے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں تاکہ عوام کی بہترین مفاد میں ہسپتال کی حالت بہتر بنائی جاسکے۔ ڈی سی  نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال اور علاج معالجے میں بہتری لانے کے لئے نت نئے آئیڈیاز پر ہوم ورک کرکے متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں