574

نئے بجٹ میں اساتذہ کو بھی مراعات ملیں گی۔وزیر خزانہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں دیگر طبقوں کی طرح اساتذہ کو بھی مراعات ملیں گی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عمومی تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم کیلئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں اسلئے اساتذہ فنی تعلیم کیلئے بھی نوجوانوں کو راغب کریں مغرب اور خلیجی ممالک میں خیبرپختونخوا کے محنت کشوں کی بڑی مانگ ہے مگر مہارت و ہنر کے فقدان کی وجہ سے وہ ہر جگہ مار کھا جاتے ہیں اور اسکی بڑی وجہ ماضی کی لاپرواہی ہے شبانہ روز محنت کرنے والے پختون نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ برائے نام تعلیمی اور تربیتی مراکز میں انہیں صرف جعلی سرٹیفیکیٹ حوالے کئے جاتے رہے جو روزگار کے سلسلے میں انکے کوئی کام نہیں آئے اور انکے والدین کو بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے سلسلے میں مایوسی کا سامنا رہا حالانکہ وہ اپنی غربت کی جمع پونجی بھی انکی تربیت پر لٹاتے رہے اب ایسانہیں ہوگا اور صوبے کے نوجوانوں کی فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کی باگ ڈور ایک نئے خود مختار ادارے ٹیوٹا نے سنبھال لی ہے جس کی تربیت ہر نوجوان کے یقینی روزگار کی ضمانت ہو گی وہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں نصراللہ خان یوسفزئی کی زیرقیادت خیبرپختونخوا کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن، سمیع اللہ خلیل کی زیرقیادت سکولز آفیسرز ایسوسی اور تنظیم اساتذہ سمیت اساتذہ برادری کے مختلف وفود سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے اساتذہ کے ٹائم سکیل، پی ایس بی، ایڈہاک لیکچررز کی ریگولرائزیشن اور بجٹ مراعات سے متعلق اپنے مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا اور صوبے بھر کے نوجوانوں کو جدت، تخلیق ا ور ایجاد ات پر مبنی معیاری تعلیم و تربیت دینے کا عزم دہرایا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم عوام بالخصوص نوجوان نسل کی توقعات کا ہر قیمت پر بھرم رکھیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی بڑی قربانی دینا پڑے انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان پیدا کریں گے جو ہماری مقامی صنعتوں کو بھی قابل قبول ہوں گے اور انکی تیز رفتار ترقی کا موجب بنیں گے آئندہ ہمارے نوجوانوں کو بوگس تربیت اور بوگس سرٹیفکیٹ دینے کا تصور ختم ہو جائے گا کیونکہ ہم نے ہر شعبے کیلئے قانون سازی کی ہے اور سزا و جزا کا موثر نظام بھی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں فنی تربیت کی کلاسیں نئے انداز میں شروع ہو چکی ہیں ان فنی و تربیتی مراکز کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو دوران تعلیم ہی تجارتی بنیادوں پر مصنوعات کی تیاری کے آرڈر ملیں گے جس کی بدولت انکی بہتر تربیت اور تجربے میں اضافے کے علاوہ آمدن کے ذرائع بھی پیدا ہونگے اسی طرح فارغ التحصیل ہونے پر یہ نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کیلئے خوار نہیں ہونگے بلکہ روزگار خود انہیں تلاش کرے گا انہوں نے اساتذہ برادری پر زور دیا کہ وہ شبانہ روز محنت سے مستقبل کے معمار بنانے کو اپنا شعار بنائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم دنیا کے ترقیافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ واضح کارکردگی دکھائیں تو صوبائی حکومت انہیں ون سٹپ پروموشن اوردیگر فراخدلانہ مراعات دینے میں ذرہ بھر تامل نہیں کرے گی ۔
<><><><><><>
محکمہ قانون کے ڈپٹی سالسٹر شکیل اصغر کے والد وفات پاگئے
پشاور۔2جون2016 ء
محکمہ قانون سول سیکرٹریٹ پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی سالسٹر شکیل اصغرکے والد ریٹائرڈ ایڈمن آفیسر محکمہ زراعت علی اصغر دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے انہیں بعد ازاں آبائی ضلع مردان کے ڈانگ بابا قبرستان میں سپردخاک کیا گیا نماز جنازہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم یو بی ایل کے جمیل اصغر اور محکمہ بہبود آبادی کے عقیل اصغر کے بھی والد تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں