247

مملکت نے ملاکنڈایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی جوکہ اگلے 24گھنٹوں میں ختم کردیاجائے گا

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ تحریک انصاف 7اگست کواسلام آبادمیں ایک لاکھ افرادلانے کے بجائے چترال میں سیلاب سے ہونے والی اموات اورعلاقہ کی بحالی پرتوجہ دے ،سیاست سازی زندگی میں چلتی رہے گی تحریک انصاف کی ریلی سے فرق نہیں پڑتادبئی میں آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کی وجہ سے ٹی اوآرکمیٹی کی اجلاس میں شرکت ممکن نہیں اسپیکرسے بات کروں گاکی اجلاس کوآگے لے جائیں صدرمملکت نے ملاکنڈایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی جوکہ اگلے 24گھنٹوں میں ختم کردیاجائے گا۔شہداء کے پلاٹس کی پہلی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس نہیں لیاجائے گا،ججوں،سول اینڈآرمڈفورسز،سرکاری ملازمین سرکاری پلاٹ کی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس 50فیصد وصول کیاجائے گا2016-17میں پراپرٹی سیکٹرسے 60سے 70ارب روپے کاٹیکس اکٹھاہوگا۔صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈنینس 2016پردستخط کردیے رئیل اسٹیٹ کے حقیقی مسائل پرمزیدبات چیت ہوسکتی ہے مگرحکومت انڈسٹری سے اتفاق کیے گئے نکات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اتوارکواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ تحریک انصاف 7اگست کواسلام آبادمیں ایک لاکھ افرادلانے کے بجائے چترال میں سیلاب سے ہونے والی اموات اورعلاقہ کی بحالی پرتوجہ دے ،سیاست سازی زندگی میں چلتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ چھ اگست کوٹی آراو کمیٹی کاشیڈول اجلاس میں شرکت نہیں کرپاوگااسحاق ڈارنے کہاکہ آراوکمیٹی کے بارہ ممبران ہیں جس میں چھ ممبران نے کمیٹی کااجلاس ایک اگست کوبلانے کوکہاتھا۔مگرچوہدری اعترازاحسن کے مصروف ہونے کی وجہ سے یہ اجلاس چھ اگست کوبلایاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ صدرمملکت نے ملاکنڈکسٹم ایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی کہ اگلے 24گھنٹوں میں ختم کردیاجائے گا۔وزیراعلیٰ کے پی نے بیس مئی 2015کوکسٹم ایکٹ نافذکرنے کی سفارش کی تھی انہوں نے اس حوالے سے سمری بجھوائی جس پر 28مارچ کوکسٹم ایکٹ نافذکرنے کی منظوری دے تھی اب دوبارہ ان کی سفارش پر اس قانون کوواپس لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں