199

ایف ایم97چترال کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کے موقع پر حمد ونعت اور کوئز مقابلے کا اہتمام

چترال(نمائندہ )ایف ایم97چترال کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کے موقع پر حمد ونعت اور کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں چترال سے درجنوں سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔حمد ونعت خوانی کے مقابلے میں ایف سی پی سکول اینڈکالج چترال کے نویں جماعت کے طالب ذیشان جاوید نے پہلی اور دسویں جماعت کے طالب علم عظمت الدین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ کوئز کے مقابلے میں اسی سکول کے جماعت دہم کے طالب علم احمد حسین نے دوسری پوزیشن حاصل ۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے سکول ہذا کےان ہونہار نونہالوں کے کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباشی دی اورپہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو تین ہزار اوردوسرے پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو دو دو ہزار کے نقد انعامات سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں