187

خیبرپختونخوا میں امن ہماری کوششوں کی مرہون منت ہے،ہمیں دو اہم ترجیحات میں سو فیصد کامیابی ملی ہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی ہماری مخلصانہ کوششوں کے مرہون منت ہے ہماری اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح پورے خطے میں دیرپاامن کا قیام اور دوسری اداروں کی مضبوطی اور تعمیر وترقی کا عمل تیز بنانا ہے اور ان دونوں اہداف میں ہمیں سو فیصد کامیابی ملی ہے دہشت گردی کا خوف ختم ہونے کے سبب تمام جماعتوں نے شہر شہر اور قریہ قریہ سیاسی جلسے شروع کئے اور انکے قائدین بھی بیرون ملک سے واپس آنا شروع ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت ا سلامی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کو باکردار اور صالح قیادت دینے اور دنیا کی امامت کا ویژن رکھنے والی ہر دلعزیز جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے یہ فتنہ و فساد کے موجودہ دور میں امید کی واحد کرن ہے کرپشن فری اور اسلامی فلاحی پاکستان کا خواب صرف ہم شرمندہ تعبیر بنا سکتے ہیں وہ اپنے حلقہ نیابت کے دور افتادہ علاقوں بخت بلندہ اور سر چنارونہ میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے افتتاح اور معائنے کے بعد بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پی پی پی کے سرگرم رہنما صوبیدار یاد محمد کی معیت میں گاؤں بخت بلندہ کے کئی گھرانوں کے سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے اپنے اہل خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا علان کیا اور جماعت کی مرکزی، صوبائی و پارلیمانی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسکے اسلامی و عوامی کاز کیلئے ہرطرح قربانی دینے کا عزم دہرایا جلسہ سے مقامی زعماء سید بادشاہ، حاجی ولی سید، رحمت جلال، محمد رازق، گل محمد، جان محمد، زین اللہ، امان اللہ اور نور بادشاہ نے بھی خطاب کیا اور عوام کی اصلاح و بیداری اور فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت بالخصوص وزیر خزانہ کی شبانہ روز کوششوں کی بیحد تعریف کی مظفر سید ایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ انکا تعلق واحد دینی و سیاسی جماعت سے ہے جسے اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ ہمارا نصب العین قوم کو لادینیت ، انتشار اور مسائل کے گرداب سے نکالنا ہے ہمارے پارٹی سربراہ سینیٹر سراج الحق کئی وزارتوں اور حکمرانی کے باوجود کرایہ کے معمولی گھر میں رہتے ہیں اور ہمیں بھی سادگی اور کفایت شعاری کا حکم ہے ہمارے ہر وزیر، مشیر اور رکن اسمبلی کا دامن کرپشن سے پاک ہے بدعنوانی کا کوئی داغ ہم پر نہیں لگا اور نہ ہی کوئی ہم پر انگلی اٹھا سکتا ہے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ دیر پائیں میں ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ شنئی، ماشو، تودہ چینہ، پینگل، مانڑوگی اور دشخیل جیسے پسماندہ اور دشوار گزار پہاڑی دیہات کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جا رہا ہے جس کیلئے ہر بجٹ میں خطیر رقوم مختص کی جا رہی ہیں انہوں نے سپاسنامہ کے جواب میں علاقے کیلئے مزید کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں