199

طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا،نتائج تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے: فلائٹ سیفٹی انویسٹی گیٹر

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں 47 افراد سوار تھے تاہم اب ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اڑنے کے قابل ہی نہیں تھا۔
نجی ٹی وی اب تک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 چترال سے 47 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کیلئے اڑا تھا لیکن انجینئرز نے اس طیارے کو کلیئرنس نہیں دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجیئنرز نے طیارے کواڑان کے قابل قرار نہیں دیاتھا تاہم ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن نے زبردستی طیارے کو آپریٹ کروایا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کے دباو¿ کی بناءپر طیارے کو اسلام آباد کیلئے روانہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں