208

دروش پولیس نے انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (IMU)کے ڈیٹا کلکشن اینڈ مانٰیٹرنگ اسسٹنٹ ( DCMA) احسان اللہ کو ٹیلفون پر دھمکی

چترال ( محکم الدین ایونی) دروش پولیس نے انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (IMU)کے ڈیٹا کلکشن اینڈ مانٰیٹرنگ اسسٹنٹ ( DCMA) احسان اللہ کو ٹیلفون پر دھمکی دینے کی پاداش میں سکول کے ٹیچرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تاہم اُستاد کو ضمانت قبل از گرفتاری کی وجہ سے فی الحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ دروش پولیس کے مطابق احسان اللہ ڈی سی ایم اے نے گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول دروش کی وزٹ کی ۔ اور موقع پر اُستاد قاری حیدر امان کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی ۔ یہ اقدام جب قاری مذکور کو معلوم ہوا تو انہوں نے ٹیلیفون پر ڈی سی ایم اے احسان اللہ کو دھمکی دی ۔ جس پر احسان اللہ نے بالائی حکام کو حالات سے آگاہ کیا ۔ اور بالائی حکام کی ہدایت پر قاری حیدر کے خلاف زیر دفعہ ٹیلیگراف ایکٹ 506 / 25 ایف آئی آر درج کر لیا گیا ۔ تاہم قاری حیدر آمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کر لی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں