تازہ ترین
ایم این اے چترال نے موڑکہو کے لوگوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق نہراتہک کیلئے فنڈ منظور کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ،عمائدین کاپریس کانفرنس


رقبے پر پھیلا ہوا علاقہ ہے ۔ اور نہر اتہک اس علاقے کیلئے موت وحیات کا مسئلہ ہے ۔ جس پر گذشتہ پرویز مشرف کی حکومت میں 14کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کیا گیا ، لیکن محکمانہ مفاد پرستی اور نا اہل ٹھیکہ داروں کی وجہ سے فنڈ خرد برد کا شکار ہونے سے منصوبہ ادھورا پڑا تھا ۔ اور علاقے کے لوگ انتہائی مایوسی کا شکار تھے۔ لیکن ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے موڑکہو کے لوگوں سے کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق اس سلسلے میں مسلسل کو شش کی اور آج اس کیلئے فنڈ منظور کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ جس سے موڑکہو کے لوگوں کو نئے سرے سے زندگی ملی ہے ۔انہوں نے مطاکبہ کیا ۔ کہ اتھہک نہر کے خرد برد شدہ فنڈ کی انکوائری کی جائے ۔ اور اب منظور شدہ فنڈ کو بہتر طریقے سے استعمال کرکے منصو بے کو کامیاب بنایا جائے ۔ تاکہ موڑکہو کی ہزاروں کی آبادی کا خواب حقیقی معنوں میں شرمندۂ تعبیر ہو ۔