201

ایم این اے چترال نے موڑکہو کے لوگوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق نہراتہک کیلئے فنڈ منظور کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ،عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال ( محکم الدین سے) ناظمین و عمائدین موڑ کہو مرسلین خان وی سی ناظم کوشٹ ، فریدالدین ناظم وریجون ، قادر شاہ سابق ناظم موڑکہو ، حاجی حسین سابق چیئرمین موڑکہو ، پرنس سلطان الملک سوشل ورکر اور مبارک حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ اُن کی کوششوں سے ڈی جی ایف ڈبلیو او جنرل افضل نے موڑکہو کا دیرینہ مسئلہ اتہک نہرکی تعمیر میں دلچسپی لی اوراس کیلئے فنڈ مختص کر واکر خود ایف ڈبلیو او کے ذریعے اس کی تعمیر کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ جس سے تمام موڑکہو کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اور علاقے کی تمام ابادی ڈی جی ایف ڈبلیو او اور ایم این اے چترال کو دعائیں دی ہیں اور نیک جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موڑکہو ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا علاقہ ہے ۔ اور نہر اتہک اس علاقے کیلئے موت وحیات کا مسئلہ ہے ۔ جس پر گذشتہ پرویز مشرف کی حکومت میں 14کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کیا گیا ، لیکن محکمانہ مفاد پرستی اور نا اہل ٹھیکہ داروں کی وجہ سے فنڈ خرد برد کا شکار ہونے سے منصوبہ ادھورا پڑا تھا ۔ اور علاقے کے لوگ انتہائی مایوسی کا شکار تھے۔ لیکن ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے موڑکہو کے لوگوں سے کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق اس سلسلے میں مسلسل کو شش کی اور آج اس کیلئے فنڈ منظور کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ جس سے موڑکہو کے لوگوں کو نئے سرے سے زندگی ملی ہے ۔انہوں نے مطاکبہ کیا ۔ کہ اتھہک نہر کے خرد برد شدہ فنڈ کی انکوائری کی جائے ۔ اور اب منظور شدہ فنڈ کو بہتر طریقے سے استعمال کرکے منصو بے کو کامیاب بنایا جائے ۔ تاکہ موڑکہو کی ہزاروں کی آبادی کا خواب حقیقی معنوں میں شرمندۂ تعبیر ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں