تازہ ترین
عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کےانتخابات مکمل،الحاج عیدالحسین صدراوڈاکٹررسرداراحمدخان جنرل سیکرٹری منتخب


ہوئے کہاکہ چترال میں جس طرح پارٹی الیکشن انتہائی شفاف اور کامیابی سے منعقد ہوئے اسی طرح آنے والی بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر پارٹی کے صفوں میں اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں یہ ایک موثر سیاسی قوت بن کر ابھر سکے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت کو شکست سے دوچار کردے۔ انہوں نے پارٹی الیکشن کے مختلف مراحل میں بھر پور کام کرنے پر الیکشن کمیٹی کے اراکین مقصود عالم بیگ، سید مسرت جان، عمران حسین، شجاعت علی خان ، ممتاز علی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر سید توفیق جان نے اپنے خطاب میں نومنتخب صدر الحاج عید الحسین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جمہوری عمل کی تکمیل کے لئے پارٹی الیکشن میں حصہ لیا تھا اور اب مکمل یکسوئی کے ساتھ صدر کے ساتھ تعاون کریں گے۔ نومنتخب صدر الحاج عیدالحسین نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے اور یہ ثابت کردیں گے کہ چترال کے عوام فخر افغان باچاخان کے فلسفے پر عمل پیرا اور ان کی شیدائی ہیں اور چترال کو پارٹی کا گڑھ بنادیں گے۔ انہوں نے صوبائی نظم کی طرف سے بھیجے گئے اراکین الیکشن کمیٹی ارم فاطمہ ، خدیجہ بی بی کاشکریہ ادا کیا۔ پارٹی کے دیگر رہنماؤں فضل الرحمن ، مقصود عالم بیگ، ڈاکٹر سردار احمد، سید مسرت جان اور دوسروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوسرے عہدیداروں میں سینئر نائب صدر غلام احد، نائب صدر اول حاجی عبدالناصر، نائب صدر دوم صوبیدار ایاز ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فٗضل حسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقصود عالم بیگ، جائنٹ سیکرٹری شجاعت علی، خزانچی یسطور الحق شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے این پی کے نومنتخب صدر اس سے قبل بھی ضلعی صدر رہ چکے ہیں جبکہ اس سے پہلے مسلسل 8سال تک پی پی پی اور چار سال تک پاکستان مسلم لیگ کا بھی ضلعی صدر رہ چکے ہیں اوردنیا بھر میں 46سے ذیادہ ممالک کی سیر کرنے پر حال ہی میں انہیں چترال کا ابن بطوطہ کا لقب بھی دیا جاچکا ہے۔