تازہ ترین
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کال پر وکلاء کا جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ یکجہتی اور پیسکو چترال کے خلاف احتجاج


بلاتعطل بجلی کی فراہمی پیسکو کی ذمہ داری ہے مگر اس ذمہ داری سے پہلو تہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پیسکو مکمل طورپر ناکام ہے اور 21میٹرریڈروں کی آسامیاں خالی رکھ کر صارفین کو میٹر ریڈنگ کے بغیر لاکھوں روپوں میں بل بھیج کر ا ن کی ذمہ داری اجیرن کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور صارفین کے میٹر ہٹانے جیسے غیر قانونی کام کررہے ہیں۔اُنہوں نے پیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کم از کم50ٹرانسفارمر پیسکو کے دفتر میں موجود ہونے چاہئے تاکہ کسی بھی وقت ٹرانسفارمر کی خرابی کی صورت میں ان ٹرانسفارمروں سے استفادہ حاصل کیا جاسکے۔ اس موقع پر پیسکوکو چوبیس گھنٹے کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاگیا کہ جمعرات کے دوپہر تک ٹرانسفارمر بحال نہ ہونے اور بجلی کے بلوں کا مسئلہ حل نہ ہونے پر وکلاء برادری پیسکو آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ بعدازان جلسہ پرامن طورپر منتشر ہوگئی۔