ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال میں 74واں یوم آزادی بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی) ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال میں 74واں یوم آزادی بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کورونا کی پاسداری کرتے ہوئےدفتر ڈپٹی کمشنر اپر چترال میں 74واں یوم آزادی کا اہتمام کیا گیا۔۔ اس پر مسرت پروگرام کا مہمان خصوصی محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال تھا جبکہ اس پروگرام کا صدر 
محفل مولانا ہدایت الرحمان ممبر صوبائی اسمبلی تھے۔ دیگر معززین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار علی تنولی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج صفدر خان، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بونی کے طلباء وطالبات ، میڈیا کے نمائندےاور مختلف مکاتب فکر 
سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ مقررین نے یوم آزادی حاصل کرنے کے سفر میں ہمارے آبا و اجداد، قائدین اور مذہبی علماء کے خدمات پر مفصل طریقے سے روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے اپنے پیغام میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپنے ملک کے ساتھ مخلص 
رہنے اور اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار مثبت طور پر ادا کرنے پر زور دیا۔ سکول کے طلباء و طالبات نے تقریریں کیں اور ملی نغمہ پیش کئے۔ آخر میں پاکستان ذندہ باد کے نعرے کے ساتھ پروگرام اپنے احتیتام کو پہنچا۔ اس پروگرام کے احتیتام پر کورونا SOPs کے حوالے سے ایک موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سربراہی ٹریفک پولیس اور انوائرمنٹل ایکٹوسٹ رحمت علی جوہر دوست کر رہے تھے۔ اس ریلی کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ممبر صوبائی اسمبلی جناب مولانا ہدایت الرحمان نے کی۔



