تازہ ترین
گلاف ٹو پراجیکٹ مداک لشٹ…ایمرجنسی کی صورت لوکل کمیونٹیز کو فرسٹ ایڈ، شفٹنگ ، آگ سے بچاؤ کے لئے ٹریننگ

چترال/گلاف ٹو پراجیکٹ کے زیر اہتمام اپر اور لوئر چترال میں ممکنہ سیلابی صورتحال یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت لوکل کمیونٹیز کو فرسٹ ایڈ، شفٹنگ ، آگ سے بچاؤ کے لئے ٹریننگ اور اوئیرنس سیشنز منعقد کئے گئے، اس سلسلے میں لوئر چترال گورنمنٹ ہائی سکول مداک لشٹ میں لولکل کمیونٹی کے افراد اور سکول کے بچے، بچیوں کو ٹریننگ دی گئ، ٹریننگ سیشن میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں شرکت کی لولکل افراد اور سکول کے بچوں/ بچیوں کو فرسٹ ایڈ ،شفٹنگ اور آگ سے بچاؤ کی ٹریننگ دی، لولکل کمیونٹی اور سکول کے بچوں نے نہ صرف سیشن میں دسلچسپی ظاہر کی بلکہ عملاً حصہ بھی لیا.




