تازہ ترین
ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر نصرت جبین سمیت دوسرے افسروں کوگریڈ18پرترقی دی گئی

چترال / سوشل ویلفئیر اسپیشل ایجوکیشن ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال لوئر اور اپر کے متعدد افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دیدی گئی ہے۔ ان میں چترال کے نصرت جبین ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر کو بی پی ایس 17 سے 18، رحمت نواز خان سروری منیجر اسپیشل ایجوکیشن چترال لوئر کو 17 سے 18 ، ضیااللہ ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ چترال اپر کو 17 سے 18 گریڈ پر ترقی دیدی گئی ہے ۔ اسی طرح مولانا تاج الملوک ٹیچر اسپیشل ایجوکیشن چترال لوئر کو بی پی ایس 16 سے 17میں ترقی دیدی گئی ہے۔



