تازہ ترین

چترال کے نامور سپوت شہید کپٹین محمد آجمل خان کو ستارہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا۔

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے شہید کپٹین محمد آجمل خان کو ستارہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا، پاکستان آرمی کے شُہدا کو اعزازات دینے کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہوئی جس میں چیف آف آرمی اِسٹاف جنرل راحیل شریف نے چترال کے نامور سپوت کپٹین شہید محمد آجمل خان کواُن کے جرات اور بہادری پر ستارہ بسالت سے نوازا۔تمغہ بسالت شہید آجمل خان کی بیوہ حلیمہ آجمل نے آرمی چیف سے وصول کیا۔اس موقع پر شہید کے والد محمد غازی ، اُن کے چچا پرنسپل یارمحمد خان اوردِیگر رشتہ داربھی موجود تھے۔اِس تقریب میں آرمی چیف نے 35آفسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 35آفسران کوستارہ اِمتیاز ملٹری اور 5آفسران و جوانوں کو UN میڈل سے نوازا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button