407

تحصیل انتظامیہ مستوج کی فیصلے کودیکھ کر لوگوں میں انتہائی مایوسی اور محرومی پھیل گئی ہے۔شہزادہ منیروی سی چیئرمین ریشن

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ویلج کونسل ریشن کے چیئرمین شہزادہ منیر،وائس چیئرمین ناصراللہ خان،جنرل کونسلرعارف اللہ،محمداقبال،محمداسحاق،محمدعلی،یوتھ کونسلرانیس الرحمن،کسان کونسلرپرویزالہی،خواتین کونسلرگلاوقت بیگم،بی بی صدیقہ اورممبرتحصیل کونسلرخواتین شاہیرہ عالم بابک نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ویلج کونسل ریشن2015ء کے سیلاب میں مکمل تباہ ہوچکاہے اورریشن پاؤرہاوس جو کہ سب ڈویژن مستوج کے اکثریتی علاقوں کوبجلی دے رہاتھا سیلاب کی وجہ سے 4میگاوٹ بجلی گھرمکمل طورپرتباہ ہوچکاہے ۔ اور علاقہ اندھیروں میں ڈوب چکا ہے ۔ خیبرپختونخواحکومت نے متاثرہ علاقوں کے لئے سولرسسٹم دینے کااعلان کیاتھا۔ اورمنتخب نمائندوں نے وی سی ریشن کے 735گھروانوں کی لسٹ متعلقہ ادارے کودیاتھا ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ہر گھر کو ایک سولر سسٹم دینے کی بجائے پہلے 450 گھرانوں کو سولر دینے اور بعد آزان اُس میں مزید کمی کرتے ہوئے 132کے ہندسے تک محدود کیا گیا ہے۔ جس سے لوگوں میں انتہائی مایوسی اور محرومی پھیل گئی ہے ۔ ۔وی سی کے چیئرمین اورکابینہ نے کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ مستوج دانستہ طور پرریشن کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کا سلوک روا رکھا ہوا ہے ۔ جسے مقامی کمیونٹی کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاؤرہاوس ریشن کوفوری طورپربحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اور فوری طور پر لوگوں کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تمام گھرانوں کو سولرسسٹم مہیاکیاجائے ۔ بصورت دیگر سنگین احتجاج کیا جائے ۔ جس میں ناخوشگوار حالات کی ذمہ داری انتظامیہ مستوج پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں