Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ہم نے صوبے کو زندگی کے ہر شعبہ میں تر قی کے راستے گامزن کیاہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکومت نے صوبے کو زندگی کے ہر شعبہ میں تر قی کے راستے گامزن کیاہے فروغ تعلیم کیلئے صوبا ئی حکومت انقلابی اقداما ت اٹھا رہی ہے اب صوبے میں دوکمروں پر مشتمل پرائمری سکول کی عمارت کہیں بھی نہیں تعمیر نہیں ہو گی بلکہ ہر پرائمری سکول کے پانچ یا چھ کمرے ہونگے سکولو ں میں اسا تذہ کی کمی دور کر نے کیلئے حکومت ہنگامی بنیا دوں پر نئے اساتذہ بھر تی کر رہی ہے تبدیلی کی طرف اٹھا ئے گئے ہر قدم سے عوام کی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہو ں گے عام آ دمی کے مسائل کے حل کیلئے اب بھی بہت کام کر نا با قی ہے وہ شیر گڑھ میں شیرگڑھ ماڈل سکول کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کر رہے تھے تقریب سے سابق صوبا ئی وزیر خوراک فضل ربا نی ایڈکیٹ، مولانا صفی اللہ، سکول کے کوآرڈینیٹر اور پشتو شاعر حسین احمد صادق اور پرنسپل یو سف خان نے بھی خطا ب کیا اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پر وگرام بھی پیش کئے مہمان خصو صی نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ماضی میں حکمرانوں نے عوام کے مفاد کوایک طرف رکھ کر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کو محرمیوں کے سوا کچھ نہیں ملا مگر ہماری حکومت نے صوبہ کو تر قی کے راستے پر گا مزن کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی اور اہلیت کے با وجود ہم تعلیم کے میدان میں دوسرے صوبوں سے کا فی پیچھے ہیں ہماری حکومت کی پہلی ترجیح تعلیم ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کی طرف سے ٹھوس قدامات اٹھا ئے جارہے ہیں قبل ازیں صوبائی وزیر نے سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا اور طلبہ و شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے۔
*****

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button