تازہ ترین
پیڈو ساز باز کرکے نئی بجلی گھروں کی تعمیری فنڈ کو پرانی بجلی گھروں کی تعمیر و مرمت پر خرچ کرکے فنڈ ہڑپ کر نے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔عمائدین کاپریس کانفرنس


صوبائی حکومت کی طرف سے نئی منی ہائیڈل پاور سٹیشنوں کی تعمیر کیلئے حکومت خیبر پختونخوا نے فنڈ دی ہے ۔ لیکن یہ فنڈ مذکورہ تینوں ادارے ملی بھگت سے خرد برد کرنے کیلئے نئی بجلی گھر تعمیر کرنے کی بجائے پرانے بجلی گھروں پر خرچ کرکے اُنہیں نیا ظاہر کر رہے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں یورجوغ میں تعمیر شدہ پچاس KVبجلی گھر کو مقامی کلسٹر کے ممبران سے پوچھے بغیر منہدم کیا گیا ہے ۔ اور بجلی گھر کیلئے منظور شدہ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈ کو غبن کی سازش تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،ضلع ناظم چترال اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔ کہ اس کی انکوائری کی جائے ۔ اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ بصورت دیگر علاقے میں پیدا ہونے والے ناسازگار حالات کی ذمہ داری اے کے آر ایس پی اور پیڈو PEDOپر ہوگی ۔