تازہ ترین
دروش زلزلہ زدہ گان احتجاجی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات کے لئے امادہ،2مئی کو ڈی۔سی افس میں اجلاس ہوگا


باتیں کررہے ہیں تو ان کے پاس کوئی ٹھوس دلیل اور وجہ ضرور ہوگی اور یہ بات بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ ابتدائی دور میں معاوضوں کی ادائیگی میں ضلعی انتظامیہ سے غلطیاں ضرور سرزد ہوئی ہوں گے ۔ انہوں نے دھرنا دینے والوں پرز ور دیا کہ وہ مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر مسئلے کا حل تلاش کریں اور پھر بھی مسئلہ کا حل نہیں نکل آیا تو وہ ان کے ساتھ کسی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں گے۔ بعدازاں ضلع ناظم ، ضلعی انتظامیہ کے افسران، ا ور منتخب ممبران تحصیل و ضلع کونسل کا دھرنا کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کے نتیجے میں ڈی۔ سی کے ساتھ مذکرات کے لئے تاریخ کا تعین کیا گیا۔ دھرنا کمیٹی کے امیر حاجی محترم شاہ، سابق یونین ناظم عبدالباری، قاری نظام الدین، صلاح الدین طوفان اور دوسروں نے اپنے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے پرامن مطالبے کو ضلعی انتظامیہ نے کو اہمیت نہ دے کر ان کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کردیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، ضلع کونسل کے ممبران مفتی محمود الحسن اور مولانا انعام الحق جبکہ تحصیل کونسل کے ارکان عبدالسلام، روئیداد خان، قسور اللہ قریشی موجود تھے جنہوں نے مذاکرات میں ضلع ناظم کی معاونت کی