تازہ ترین

ڈی ایچ اولوئرچترال کی ہدایت پرکالاش ویلی بمبوریت میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال )گذشتہ روز ڈی ایچ او لوئرچترال ڈاکٹرفیاض رومی کی ہدایت پرکالاش ویلی بمبوریت میں تجربہ کارڈاکٹروں کے زیرنگرانی مریضوں کاطبی معائنہ کیاگیااور انہیں ادویات بھی دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ بمبوریت دورافتادہ پسماندہ علاقہ ہے حالیہ سیلاب اورسٹرکوں کی بندیش کومددنظررکھتے ہوئے یہاں ایک فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیاگیا۔جہاں سینکڑوں مردوخواتین اوربچوں کوعلاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔ علاقے کے مکینوں نے بمبوریت میں فری میڈیکل کیمپ پر بھر پور خوشی اور اطمینان کااظہار کرتے ہوئ ڈی ایچ اورلوئرچترال اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کاخیرمقدم کیاہے۔

Related Articles

Back to top button