تازہ ترین

چترال کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس کی تہذیب و ثقافت اور شخصیات کے بارے میں مکمل معلومات ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے کالمز سے حاصل کرتے ہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

چترال (ظہیر الدین سے) ٹاؤن ہال میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشیدخان نے اپنی تقریر کے دوران چترال کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس کی تہذیب و ثقافت اور شخصیات کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب معلومات ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے روزنامہ آج میں شائع ہونے والے کالمز سے حاصل کرتے ہیں جو کہ جامع اور دلچسپ ہوتے ہیں اور وہ ان کا کوئی کالم مس نہیں کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیضی کی ان تحریروں سے چترال کے نمایاں شخصیات کے بارے میں مکمل آگہی ہوئی اور وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ چترال کے لوگ کتنے ذہین اور با صلاحیت ہیں۔

Related Articles

Back to top button