وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم نے بہترین کارکردگی پر ضم شدہ اضلاع کے فیمیل سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو انعامات

خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لڑکیوں کے سکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے پروگرام میں بہترین کارکردگی کے بنا پر ایک عالمی ایوارڈ پیرنٹ ٹیچر کونسلز (PTCs) کے سیکرٹریز کو دیا گیا۔ اس پروگرام کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے ضم شدہ اضلاع کے 2200 سے زیادہ پرائمری سکولوں میں سے منتخب ہونے والے 39 ہیڈ ٹیچرز کو انعامات سے نوازا۔ تقریب میں ضم شدہ اضلاع میں ترقی کے لیے خواتین کے رول پر بات کی گئی۔ ضم شدہ اضلاع میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے کے باوجود، لڑکیوں کی سکولوں کی خواتین، والدین اورٹیچرز کونسلوں کا کام قبائلی اضلاع کو باقی خیبر پختونخوا کے برابر لانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ضم شدہ علاقوں کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اساتذہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے معاشرے کی تعمیر میں خواتین اساتذہ کے کردار پر زور دیا۔ اس پروگرام کے لیئے جرمن ایجنسی (GIZ) نے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کیا



