تازہ ترین

جو لوگ بھی اپنے اندر موجود خصوصیات اور قابلیت کو پہچان لیتے ہیں، وہ بالکل ایک نئی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں/علیم شاہ خلجی/محمدساجدآفریدی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئرچترال انوار الحق کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال لوئرنے ٹاون ہال اورگورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں نوجوان اپنے ٹیلنٹ کوکیسے دریافت کریں کے موضوع پردوروزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا ۔جس میں چترال ٹاون ،دروش،ایون ،گرم چشمہ اوردوسرے علاقوں سے 400 کے قریب نواجوں نے شرکت کی۔پروگرام سہولت کارعلیم شاہ خلجی ،ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر چترال محمد ساجد افریدی اوردیگرنے شرکاء ورکشا پ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قدرت نے آپ کو ایک بہترین اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے بھیجا ہے۔ مگر کامیاب زندگی گزارنے کے لیے خود کو پہچاننا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر فرد کو کچھ خصوصیات اور قابلیتیں عطا کرتی ہے تاکہ وہ اس دنیا میں اپنی موجودگی کا حق ادا کرسکے، اور یہ ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنی اِس خداداد صلاحیت کو پہچانے اور پھر اپنی اِس خاصیت کو بروئے کار لاکر کامیابی حاصل کرے۔ جو لوگ بھی اپنے اندر موجود خصوصیات اور قابلیت کو پہچان لیتے ہیں، وہ بالکل ایک نئی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں، اُن کی منزل اور راستے مقدم ہوجاتے ہیں اور وہ کامیابی اور کامرانی کے سفر پر گامزن ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرایک نوجوان کسی خاص ٹیلنٹ کا مالک ہوتاہے اگراُن کے مرضی کے مطابق انہیں چھوڑاجائے ایک وہ اس ٹیلنٹ کی وجہ سے نام پیداکریں گا۔اس طرح کی دنیامیں بے شمار مثالیں موجود ہیں جنہوں نے کم تعلیم یا درمیانے گریڈ کے ساتھ اپنے مثبت ٹیلنٹ کے بل بوتے پر شہرت، عزت اور دولت کمائی ہے۔انہوں نے شرکاء ورکشاپ پرزوردیتے ہوئے کہاکہ آپ میں جوٹیلنٹ چھپا ہے، پڑھیے اور جانیےاوراپنے زندگی کوبدلنے میں کرداراداکریں۔اس ورکشاپ سے طلباء نے سیکھا کہ وہ اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے کیسے نمٹ سکتے ہیں اور کس طرح حاصل کر سکتے ہیں۔


Related Articles

Back to top button