تازہ ترین

چترال کے نوجوانوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،سابق صوبائی وزیر سلیم خان

چترال(نامہ نگار)گذشتہ روزفٹبال ٹورنامنٹ موری لشٹ چترال کے فائنل میچ میں سلیم خان سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی بطور مہمان خصوصی شرکت کیے۔ فائنل میچ کے فاتح ٹیم کوغدی فٹبال ٹیم قرار پائے جبکہ رنراپ ٹیم فٹبال ٹیم موری قرار پائے ۔ تقسیم انعامات سے پہلے سلیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور چترال کے نوجوانوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ لہذا آپ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک روشن خیال اور خدمت گار پارٹی ہے۔ جتنے بھی پی پی پی حکومت ملی ہے وہ نہ صرف پاکستان کی بلکہ چترال کے پسماندہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے۔ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیا ہے۔ تعلیمی اداروں کی ہم نے چترال کے اندر جال بچھایا ہے۔ خاص کر کوہ ایریا میں گولین گول پاور پراجیکٹ کے ذریعے 106 میگا واٹ کا بجلی گھر بنا کر پورے چترال کو منور کیا ہے۔ اب چونکہ تبدیلی سرکار کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے وقتی طور پر کوہ ایریا اور اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔ مگر پی ڈی ایم کی موجودہ وفاقی حکومت کے ذریعے اس مسلے کو بھی جلد حل کر دیا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button