تازہ ترین

تجار یونین بازار وریجون موڑکھو کے انتخابات مکمل، سید المومنین بلامقابلہ صدر منتخب

اپرچترال ( جمشید احمد)تجار یونین بازار وریجون موڑکھو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجروں نے متفقہ طور پر نئی کابینہ کا انتخاب کر لیا۔ سید المومنین صدر اور تنویر الملک جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بازار وریجون میں مقامی تاجروں اور دکانداروں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد سابقہ کابینہ کی مدت ختم ہونے پر نئی قیادت کا چناؤ کرنا تھا۔ اس موقع پر تمام کاروباری حضرات نے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر سید المومنین کو بازار کا نیا صدر، شیر حسین کو نائب صدر، عابد اللہ کو سینیئر نائب صدر اور تنویر الملک کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button