تازہ ترین

سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) یونیسف کے تعاون سے یونین کونسل ایون کے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں بچوں کی بہبود کیلئے کام کر ے گی

چترال (محکم الدین ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) یونیسف کے تعاون سے یونین کونسل ایون کے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں بچوں کی بہبود کیلئے کام کر ے گی ۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس ویلج کونسل آفس ایون میں چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں ایس آر ایس کی طرف سے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر صلاح الدین صالح ، و چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عباد، چیرمین وی سی ٹو ایون محمد رحمان ، یوتھ کونسلر صہیب عمر ، احسان اللہ اورسیکرٹری آصف نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز نے پراجیکٹ کے خدوخال بیان کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ یہ پراجیکٹ سیلاب زدہ علاقوں کے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے ، ان کی خوابیدہ صلاحتوں کو ابھار نے ، کسی بھی نفسیاتی و ذہنی تناو والے بچوں کو نفسیاتی معالج کی خدمات فراہم کرنے اور انڈور و اوٹ ڈور کھیلوں کے مواقع مہیا کرنے کے تناظر میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جو مقامی سطح پر تشکیل شدہ کمیٹی ک کی زیر نگرانی یہ سہولیات حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر بچوں کو رجسٹرڈکیا جائے گا ۔ جبکہ کمیٹی کو اس سلسلے میں ٹریننگ دی جائےگی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بچوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا خود بچوں ،ان کے والدین اور معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ تاکہ وہ کسی بھی منفی سوچ اور فکر سے محفوظ رہیں۔ اور کار آمد شہری کی حیثیت سے اپنے لئے اور معاشرے کیلئے انجام دے سکیں ۔ یہ پراجیکٹ ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ دیہات ایون درخناندہ ، کورو ، کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور میں کام کرے گی ۔

Related Articles

Back to top button