تازہ ترین

اظہار تشکر ۔۔۔۔۔سیئنر رہنما مسلم لیگ چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ

چترال (نامہ نگار) مسلم لیگ ن چترال کے سیئنر رہنما محمد کوثر ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چترال وزیراعظم میاں شہبازشریف ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور جملہ پی۔ڈی۔ایم حکومت کا شکریہ ادا کرتےھیں کہ حالیہ بجٹ میں تمام تر مشکلات کےباوجود نہ صرف بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا بلکہ چترال کو بھی نہیں بھولے اور چرال کےلیے قاید نوازشریف 2013تا2018 کےجاری میگاپراجیکٹز یعنی چترال شندور سی پیک لنک روڈ گرمچشمہ و بمبوریت روڈوں سمت چترال یونیورسٹی و ھایڈرل پاور اسٹیشنز وغیرہ کےلیےرقم مختص کیے۔
چترال کےعوام وزیراعظم صاحب اور حکومت سے امیدرکھتےھیں کہ چترال کی بدترین پسماندگی اور مواصلاتی مشکلات کو مدنظر رکھتےھوےوقت کیساتھ ساتھ مزید چترال کی طرف توجہ دیگی۔
پاکستان اور چترال کی خدمت صرف مسلم لیگ ن اور قاید محترم نوازشریف کےدور ھی میں ممکن ھوئی ھے اور آیندہ بھی مسلم لیگ ن ھی سے چترال کی توقعات وابستہ ھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button