جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے پھیلاو کوروکنے کے لئے حکمت عملی کرنے کی ضرورت ہے/پروفیسرمحمدفراز/پروفیسرفضل عدنان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سوئٹزر لینڈ حکومت کی مالی معاونت سے محکمہ لائیوسٹاک لوئرچترال اورکوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی)کے زیراہتمام دنین چترال میں پاکستان میں جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے والی بیماریوں کے روک تھام کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔ورکشاپ میں لوئرچترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 55سے زائد خواتین نے شرکت کی۔اس تربیتی ورکشاپ کے پروگرام سہولت کار پروفیسرنیشنل یورنیورسٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی اسلام آباد محمدفراز،پروفیسرفضل عدنان،ریجنل ڈائریکٹروٹرینری ریسرچ اینڈ ڈیزانوسٹی گیشن سنٹرچترال ڈاکٹرسفیراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانوں میں جراثیموں سے پیدا ہونے والی بہت سی بیماریاں جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے انسانوں میں پائی جانے والی مختلف جراثیمی بیماریاں جانوروں سے منتقل ہوتی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق زونوسسز ڈیزیزز ان بیماریوں کو کہتے ہیں جو کہ انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہوتی ہیں یا جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہیں انسانی زندگی میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریاں مختلف قسم کے مسائل پیدا کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے پھیلاو کوروکنے کے لئے حکمت عملی کرنے کی ضرورت ہے خاص کرجانوروں کی رہائش گاہوں کوصاف رکھیں،جانوروں کوسنبھالنے سے پہلے اوربعدمیں ہاتھ دھوئے،بیمارجانوروں کوگروپ /ریوڑسے الگ کریں یاہٹادیں،جانوروں کی رہائش گاہوں میں نہ کھائیں اورنہ پییں،مناسب ویکسی نیشن کے لئے جانوروں کے ڈاکٹرسے بات کریں ،جانوروں کوصاف خوراک اورپانی فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ سال میں دو مرتبہ یعنی موسم بہاراور خزاں جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں۔ متاثرہ جانور کو صحت مند جانور سے الگ رکھیں اور باڑے کی صفائی کا خیال رکھیں۔کسی بھی بیمار جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں پھربھی اگرکوئی فرق نہ آئے فورا قریبی ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں ۔اس موقع پرڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک لوئرچترال محمدسلیم ،ڈائریکٹر اپرچترال شیخ احمد، چیئرمین کے آئی ڈی پی عبدالغفارلال ،منیجرعبدالباری اوردوسروں نے ورکشاپ کے انعقاد پرمتعلقہ حکام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے ورکشاپ چترال خاص سمیت دیگرعلاقوں میں باربار کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد پرہرقسم کی تعاون کے یقین دہانی کی۔





