تازہ ترین

بلاول بھٹو ایک نوجوان لیڈر ہے جو کہ اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے/سابق صوبائی وزیرسلیم خان

چترال (نامہ نگار)اٹارنی ایون، ضلع چترال لویر میں ایک ٹورنامنٹ کے اختیامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر و صوبائی نائب صدر پی پی پی سلیم خان نے کہا کہ چترال کے تعمیر وترقی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار سب سے اہم رہا ہے۔ جب بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب چترال سے ہوا ہے۔ ہم نے چترال کی پسماندگی کو دور کرکے چترال کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا ہے۔ چاہے شھید بھٹو کا دور ہو یا بی بی شھید کا یا صدر زرداری کا دور حکومت ہو۔ پیپلز پارٹی نے چترال کو خاص اہمیت دی ہے۔ سلیم خان نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دو ادوار میں چترال کے اندر سب سے زیادہ ترقیاتی کام کیے۔ زیادہ تر کام تعلیم کے شعبے میں کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو آسان بنانے کے لیے یونیورسٹی آف چترال کو منظور کروایا۔ دروش میں گرلز ڈگری کالج بنایا۔ کئی دیہات میں سکولز بنوائے ۔ ہر گاوں میں پینے کیلئے صاف پانی کے پائپ لائن بچھانے ۔ خاندانی منصوبہ بندی کے 15 مراکز قائم کیے ۔ صحت کے شعبے میں نمایاں کام کیے۔ پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم گیلانی اور صدر آصف علی زرداری سے درخواست کرکے چترال کے لوگوں کے 2 ارب روپے قرضے معاف کروائے۔ اپنے وفاقی حکومت کے ذریعے گولین گول بجلی گھر کو منظور کروایا۔ لواری ریل ٹنل کو روڈ ٹنل میں تبدیل کرکے 20 ارب روپے اضافی فنڈ منظور کروایا۔ چترال میں روزگار کے تقریباً 2500 نئے مواقع پیدا کئے۔ ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں کو تین گنا بڑھایا۔ انہوں نے مزید نوجوان سے مخاطب ہو کر کہا کہ بلاول بھٹو ایک نوجوان لیڈر ہے جو کہ اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے۔ آنے والے الیکشن میں اگر آپ پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں گے تو آپ کا مستقبل سنوار جائے گا اور چترال ایک ترقی یافتہ ضلع بن جائے گا ۔ اس پروگرام میں وی سی چیرمین وجیہ الدین، وی سی چیرمین محمد رحمان اور دیگر معززین اور شائقین کرکٹ نے شرکت کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button