تازہ ترین
جشن شندور کو منعقد کرنے کی بجائے سڑکو ں، پلوں، آبپاشی کے نہروں ، ریشن بجلی گھر اور آبنوشی کے منصوبوں کی بحالی پر کام توجہ مرکوز کرے،تحصیل ناظم مستوج اورکابینہ کاپریس کانفرنس


رضوان، فریدالدین،شیر عالم اور دوسروں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستوج سب ڈویژن میں گزشتہ سال 120پیدل اورجیپ ایبل پل، 400کلومیٹر سڑک، 450ابپاشی کی نہریں اور ریشن بجلی گھر سیلاب برد ہوگئے اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے جن کی بحالی کی طرف حکومت نے ابھی تک توجہ نہ دینے کی وجہ سے لوگوں کو جن مصائب کا سامنا ہے ، اس کا اندازہ ہر کوئی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جشن شندور کا انعقاد ان حالات میں لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اور اگر یہ بات بھی حقیقت ہے کہ تفریح سے لطف اندوز وہی ہوسکتا ہے جو گھمبیر مسائل اور دوسرے تفکرات سے آزاد ہو۔ مستوج سب ڈویژن کے منتخب بلدیاتی نمائندگان نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ جشن شندور ضرورمنعقد کرے لیکن علاقے کے مشکلات کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے دعدے کے مطابق اختیارات تفویض نہ کرنے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کو اختیارات اور ترقیاتی فنڈز دے دئیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مطالبہ منظور نہ ہونے پر وہ احتجاج پر اترآئیں گے۔ اس موقع پر کوشٹ میں پل گرنے پر تین جانوں کے ضیاع کو حکومتی نااہلی تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ کوشت یونین کے لوگ اب محصو رہو کر رہ گئے جوکہ عید الفطر کے عید کوراغ کے مقام پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کرنے پر مجبور ہیں۔