تازہ ترین
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ثمینہ عابد نے پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام چلنے والی بیسک ہیلتھ یونٹ مروئے کا دورہ


مرمت کے لئے بجٹ کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے جس سے انفراسٹرکچر کو بحال رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے جس پر انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی سینئر لیڈر جہانگیر ترین کو ان حالات کا مزید جائزہ لینے کے لئے چترال بھیج دیں گی ۔ اس موقع پر مقامی ویلج کونسل کے چیرمین عبدالرحمن لال نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہاکہ اس نے غیر مقامی افراد کو ہسپتال میں کلاس فور کی اسامیوں پر بھرتی کردی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے ہسپتال میں کلاس فور موجود نہیں ہے۔ ثمینہ عابد نے چیئرمین ویلج کونسل کو ہدایت کردی کہ وہ اس شکایت کو تحریری طور پر ان کے پاس بھیج دے جس پر ڈی۔ ایچ۔او کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر مانیٹرنگ افیسر سلطان محمد، سوشل آرگنائزر گوہر علی خان بھی موجود تھے۔