تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال نے تدریسی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کے لیے انڈونیشیا کے یونیورسیٹاس ایرلانگا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

یونیورسٹی آف چترال نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی شراکت داری کو مضبوط بناتے ہوئے انڈونیشیا کی Universitas Airlangga کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضراللہ اور یونیورسیٹاس ایرلنگا کے وائس ریکٹر برائے ریسرچ، انوویشن اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی اشاعتوں اور طلباء اور فیکلٹی ممبران کے تبادلے کے پروگراموں میں تعاون کریں گے۔ ۔
یہ تعاون یونیورسٹی آف چترال کی عالمی سطح پر رسائی کو بڑھانے اور علمی ترقی اور بین الاقوامی مشغولیت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button