تازہ ترین

لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تکمیل پر لوئر چترال میں اعزازی تقریب، این ایچ اے ٹیم اوراے سی دروش کو اعزازی شیلڈ پیش

چترال (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تکمیل کے سلسلے میں ٹاؤن ہال لوئر چترال میں خصوصی اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری افسران اور مقامی کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم نے کی، جبکہ ضلعی انتظامیہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لواری اپروچ روڈ کی تکمیل علاقے کی مجموعی ترقی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے این ایچ اے ٹیم، اسسٹنٹ کمشنر دروش اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل سے آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ مقامی معیشت، تجارت اور سیاحت کو بھی خاطر خواہ فروغ حاصل ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں. ، واضح رہے ، کہ لواری ٹنل پراجیکٹ 1975 میں شروع ہوا تھا اور2025میں پچاس سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی اپروچ روڈ کا کام مکمل ہوا اور نصف صدی کے عرصے یہ میگا پراجیکٹ تکمیل کو پہنچا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button