تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد چئیرمین عمران خان نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف رکھی ھے "

چترال()ترجمان پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال نذیر احمد نےایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد چئیرمین عمران خان نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف رکھی ھے "کرپشن فری پاکستان” پاکستان تحریک انصاف کے اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔ایم پی اے لوئر چترال فاتح الملک علی ناصر صاف شفاف کردار کے مالک اصول پسند سیاستدان ہےجو کسی بھی قسم کے کرپشن اور بدعنوانی کے سخت خلاف ہے،جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایم پی اے اپنے ماتحت اداروں پر نظر نہیں رکھتے ہیں ان کی اطلاع کے لئے غرض ہے کہ ایم پی اے کے حکم پر ٹی ایم اے لوئر چترال میں اے ڈی پی اور فلڈ ڈیمجز اسکیموں میں بے ضابطیوں کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی رپورٹ آگئی ہے،رپورٹ کے مطابق قانون کی سنگین خلاف ورزی پر ٹی ایم اے  چترال کے سابقہ  ٹیکنیکل اسٹاف (سابقہ ٹی ایم او اور دو ٹی او آئی) کے خلاف انکوائری کمیٹی نے سخت سے سخت سزا کی سفارش کی ہے۔
انہوں نے کہا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایم پی اے لوئر چترال کسی بھی قسم کی بدعنوانی پر سمجھوتہ کرنے والا نہیں ہے نہ خود کرپٹ ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے اور اپنے ماتحت تمام اداروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال فلڈ ڈیمجز اسکیموں میں بھی زیادہ ادائیگیوں (Overpayment) کے خلاف ایم پی اے کی خصوصی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی ہے جس نے باضابطہ طور پر کام شروع کیا ہے جو بھی قصور وار ٹھہرا رپورٹ آنے پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کچھ سیاسی یتیم اور بے روزگار جماعتیں حقائق سے ہٹ کر ہوائی فائرنگ کرکے پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں عوام ان کے کالے کارتوتوں سے بخوبی واقف ہیں، ان کے دور میں چترال میں کرپشن عروج پر تھا اداروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا عوام نے جنرل الیکشن میں ان کی جماعت کو اکلوتے سیٹ سے محروم کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ عوام منافقت اور زبانی جمع خرچ پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور خدمت کو ووٹ دیکر چترال کی ترقی چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button