تازہ ترین

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ونٹر کِٹس کی تقسیم کا آغاز

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان بھر میں شدید سرد موسم سے متاثرہ کمزور طبقات کی معاونت کے لیے اپنے بڑے ونٹرائزیشن پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں ونٹر کِٹس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس اقدام کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر خیبر پختونخوا کے چھ سرد اور برفیلے اضلاع، جن میں لوئر چترال، اپر چترال، اپر دیر، اپر کوہستان، مانسہرہ اور کرم شامل ہیں، میں مجموعی طور پر 4,000 ونٹر کِٹس تقسیم کر رہا ہے۔ لوئر اور اپر چترال کے لیے مشترکہ طور پر 800 ونٹر کِٹس جبکہ اپر دیر، اپر کوہستان، مانسہرہ اور کرم کے لیے 800 ونٹر کِٹس مختص کی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں یہ تقسیم کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ملک گیر ونٹر سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان کے 28 انتہائی سرد اورمتاثرہ اضلاع میں مجموعی طور پر 22,000 ونٹر کِٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے ان منتخب علاقوں کو ہدف بنا رہا ہے جہاں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ہر ونٹر کِٹ میں دو پالئیسٹر رضائیاں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں ، تاکہ مستفید ہونے والے خاندانوں کو شدید سردی سے مؤثر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

منصوبے کی شفافیت، مؤثر رابطہ کاری اور کامیاب عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اس سرگرمی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، مقامی انتظامیہ اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

اس مربوط انسانی ہمدردی کی کوشش کے ذریعے ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونے کی توقع ہے، جو پاکستان میں کمزور آبادیوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور موسم سرما کی مشکلات کم کرنے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button