تازہ ترین

چترال سکاوٹس 142ونگ کے زیر اہتمام ارسون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ ) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور(نارتھ) کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل ارسلان نے 142ونگ کے زیر اہتمام جنوبی لویر چترال کی انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ گاؤں ارسون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 800سے ذیادہ افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جن میں 400خواتین, 250بچے اور 150 مردشامل تھے۔ علاج معالجے کی سہولت سے محروم اس علاقے میں مریضوں کی معائنہ کے ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے جبکہ کئی ایک مریضوں کو مزید تشخیص اور علاج کے واسطے دروش اور چترال ریفر کئے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے سینئرڈاکٹروں کے علاوہ سویلین لیڈی ڈاکٹرز، گائناکالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر رجمنٹل میڈیکل افیسر کپٹن ڈاکٹر انور الحق نے کہاکہ ارسون کے علاقے میں میڈیکل کیمپ ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے لیکن اس بار پھر بڑے پیمانے پر اس کا اہتمام کیا گیا تھا جوکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں مختلف وائرل بیماریوں کے حملہ آؤر ہونے کی وجہ سے ناگزیر ہوگئی تھی۔ 142ونگ چترال سکاوٹس کے ایکٹنگ ونگ کمانڈر میجر عثمان نے کہاکہ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور(نارتھ)کی ہدایت اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے نگرانی میں ہمیشہ اس علاقے میں رہنے والے بہن بھائیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور میڈیکل کیمپ کے علاوہ بھی ان کی مسائل مقامی سطح پر حل کئے جاتے ہیں۔
فری میڈیکل کیمپ کی انعقاد پر علاقے کے عمائیدین نے چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس پسماندہ علاقے میں ہماری حفاظت کے ساتھ چترال سکاوٹس ہر دم ان کی ہر قسم مدد کے لئے کمربستہ ہے ۔انھوں نے کہاکہ علاقے کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کے باعث یہاں سے مریضوں کو دروش یا چترال منتقل کرنا بھی ہمارے لئے انتہائی مشکل ہوتا ہے ، جبکہ ہمارے دہلیز پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقادہمارے لئے نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے میڈیکل کیمپ کی بہترین انتظامات پر ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل وقاص، میجرعثمان، تمام ڈاکٹروں ، ایس ایم عتیق الرحمن اور جے کیو نیت مراد سمیت دیگر عملہ کی کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button