تازہ ترین

ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن کی سربراہی میں ASI محمد اسرار نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دوران ناکہ بندی دیسی شراب بمبوریت سے چترال لانے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عنایت الرحمن، نورالدین , محمد آصف ساکنان تورکھو اور ایثار حسین سکنہ پرواک، عزیز حسین شاہ سکنہ سنگور سے ہوکر ملزمان کے قبضے سے 24 لیٹر دیسی شراب برامد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایون میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button