تازہ ترین

لوئرچترال میں شیعہ  اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں یوم امامت کے موقع پراسماعیلی رضاءکاروں نے لوئرچترال کے بلچ سے سین لشٹ تک مختلف مقامات پرسڑکوں کی مرامت کرکے سفری مشکلات میں کافی حدتک آسانی پیداکی

چترال(نامہ نگار)ریجنل کونسل لوئر چترال میں شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام کے پہلے سالِ امامت کی تکمیل کے موقع پر یومِ امامت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں ریجنل کونسل کی قیادت، عہدیداران اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریجنل کونسل میں ایک مختصر اجتماع منعقد ہوا جس میں یومِ امامت کی اہمیت، امامِ وقت کی تعلیمات اور خدمتِ انسانیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین  کاکہناتھاکہ  امامِ وقت کا پیغام صرف زبانی نہیں بلکہ عملی خدمت کے ذریعے اپنانا ہی اس دن کا اصل مقصد ہے۔خدمت خلق میں اپناحصہ ڈالناہے  اس میشن کوجاری رکھتے ہوئے ۔اجتماع کے بعد شرکاء اور رضاکاروں نے عملی طور پر امامِ وقت کے پیغام کی عکاسی کرتے ہوئے چترال گرم چشمہ روڈ کے حصے، بلچ پائین سے سین لشت تک، سڑک کی مرمت کا کام انجام دیا تاکہ عوام کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔اس اقدام کو مقامی لوگوں کی جانب سے سراہا گیا اور اسے خدمتِ خلق، اتحاد اور سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال قرار دیا گیا۔ تقریب کا اختتام ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button