تازہ ترین
چترال نرسز فورم کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ منہاس الدین سے ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

گزشتہ روز چترال نرسز فورم پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پٹرن ان چیف کی سربراہی میں نو تعینات ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو تمام نرسز کی طرف سے مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا
ملاقات میں چیئرپرسن مسرت اعجاز، پریذیڈنٹ جعفریاد حسین، سئنیر وائس پریذیڈنٹ فہمیدہ علی اور جبین گل ڈپٹی سیکرٹری چترال نرسز فورم شامل تھے
پریذیڈنٹ چترال نرسز فورم پاکستان میڈم جغفریاد حسین صاحبہ نے فورم کے اغراض و مقاصد، سول سوسائٹی کے لئے خدمات، نرسز و نرسنگ سٹوڈنٹس کی بہترین رہنمائی اور سپورٹ، ہسپتالوں کے اندر نرسز کی طرف سے ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مریضوں کی شاندار انداز میں خدمات پر تفصیلی بریفننگ دی
چیئرپرسن میڈم مسرت اعجاز نے بتایا چترال نرسز فورم حکومت کے لیے مسائل پیدا کرنے کے بجائے ہمیشہ ایک مثبت ‘پل’ کا کردار ادا کرتا آیا ہے ہمارا مقصد حکومت اور نرسنگ کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ صحت کے نظام میں آسانیاں پیدا ہوں۔
آپ نے مزید بتایا کہ نرسز صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے مگر نرسز کی نرسنگ ڈائریکٹوریٹ اور نرسز پروموشن پر خاطر خواہ کام نہیں ہو رہا۔ ایچ ایس آر یو رپورٹ کی روشنی میں نرسز کے لئے نئے آسامیاں تشہیر نہیں کی جا رہی اور نئے گریجویٹ ہونے ہوالے نرس سٹوڈنٹس کی انٹرنشپ بھی سلاٹس کم ہونے سے گھمبیر ہوتا جا رہا ہے
ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جناب منہاس الدین صاحب نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چترال نرسز فورم کی خدمات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت، نرسز، سول سوسائٹی اور مریضوں کے لئے مستقبل کی بصارت پر تعریف کی
آپ نے فورم کو یقین دلایا نرسز کو درپیش مسائل بہتر انداز میں نہ صرف حل کرنے کی کوشش کریں گے بلکہ حکام بالا کیساتھ بھی بات کریں گے



