تازہ ترین

لوئر چترال پولیس نے مال مویشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

چترال/لوئر چترال پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عیدالاضحی سے قبل مال مویشیوں کو ڈاؤن اضلاع منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر لوئر چترال سے مال مویشی دوسرے اضلاع منتقل کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں لواری ٹنل پر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے تاکہ مال مویشیوں کی غیر قانونی منتقلی کو روکا جا سکے۔پولیس کے مطابق انچارج چوکی لواری ٹنل پی اے ایس آئی نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ ڈیوٹی کارروائی کرتے ہوئے لوئر چترال سے بڑی تعداد میں مال مویشی ڈاؤن اضلاع اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران ملزم ساجد علی خان سکنہ چکیاتن دیر اپر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے خلاف تھانہ عشریت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button