رائٹ توپبلک سروسزکمیشن (RTPSC لوئرچترال نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لوئر چترال میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)رائٹ توپبلک سروسزکمیشن (RTPSC لوئرچترال نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لوئر چترال میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کو مختلف سماجی، تعلیمی اور صحت سے متعلق اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی۔ سیشن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئرچترال منیراحمد اوردوسروں نے طالبات کو موجودہ دور کے چیلنجز، تعلیم کی اہمیت، خواتین کے حقوق، ذہنی و جسمانی صحت اور مثبت معاشرتی کردار کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیں۔اس موقع پر کالج انتظامیہ نے کہا کہ ایسے آگاہی پروگراموں کا مقصد طالبات میں شعور بیدار کرنا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔ طالبات نے سیشن میں بھرپور دلچسپی لی اور مختلف موضوعات پر سوالات بھی کئے۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے اس قسم کے مزید آگاہی سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نوجوان نسل کو مفید اور مثبت رہنمائی فراہم کی جا سکے



