تازہ ترین

چلم جوشٹ کی تیاریاں مکمل، کالاش وادیوں میں سیاحوں کیلئے وسیع انتظامات۔۔

چترال(نمائندہ) کالاش قبیلے کے مذہبی و ثقافتی تہوار “چلم جوشٹ” کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹی ایم اے چترال نے کالاش ویلیز میں خصوصی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
ٹی ایم اے چترال کی جانب سے وادی رمبور میں مختلف مقامات پر دو بڑے پارکنگ ایریاز قائم کئے گئے ہیں جبکہ بمبوریت ویلی میں بھی پارکنگ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں اضافی اراضی بھی کرائے پر حاصل کی گئی ہے تاکہ تہوار کے دوران آنے والے سیاحوں کی گاڑیوں کو محفوظ اور منظم انداز میں پارک کیا جاسکے۔
انتظامیہ کے مطابق نئی پارکنگ سہولت میں بیک وقت تقریباً 500 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہوگی، جس کا مقصد سیاحوں کے بڑھتے ہوئے رش کو بہتر انداز میں منظم کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
مزید برآں، سیاحوں کو صاف پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹی ایم اے چترال کی تکنیکی ٹیم نے کالاش وادیوں کے مختلف مقامات پر واٹر ٹینک نصب کردیئے ہیں۔
ٹی ایم اے چترال کا عملہ کالاش وادیوں میں مختلف مقامات پر خیرمقدمی بینرز بھی آویزاں کررہا ہے تاکہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جاسکے۔
چیلم جوشٹ تہوار ہرسال کالاش قبیلے کی قدیم مذہبی و ثقافتی روایات کے تحت منایا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے بھی بڑی تعداد میں سیاح شرکت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button