ڈی پی او لوئر چترال کا منشیات کے خلاف سخت ایکشن، ایس ایچ او لٹکوہ کو انعام سے نوازا گیا

چترال/ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کی منشیات کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور نمایاں کارروائی پر تھانہ لٹکوہ کے ایس ایچ او امتیاز احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا، جبکہ ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ دروش کے ایس ایچ او کو پولیس لائن کلوز (لائن حاضر) کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون شکن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی، جبکہ غفلت، لاپروائی یا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



