تازہ ترین

دریائے چترال میں طغیانی: اورغوچ روڈ دریا برد، ٹی ایم اے کی صفائی اور کچرا منتقلی کی سرگرمیاں متاثر

چترال/دریائے چترال میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے اور طغیانی کے باعث ڈمپنگ گراؤنڈ کو جانے والی اورغوچ روڈ، جغور گول کے مقام پر، مکمل طور پر دریا برد ہو گئی ہے۔ سڑک کا بڑا حصہ دریا میں بہہ جانے کی وجہ سے ٹی ایم اے (تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن) چترال کی کچرا منتقل کرنے اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں عارضی طور پر شدید متاثر ہوئی ہیں۔​اس صورتحال کے پیش نظر ٹی ایم اے انتظامیہ نے تمام شہریوں اور تاجر برادری سے مؤدبانہ اپیل کی ہے کہ وہ روڈ کی مکمل بحالی اور متبادل راستے کی کی فراہمی تک ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون اور اشتراکِ عمل سے ہی اس اضطراری حالت میں بھی صفائی کے نظام کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ سڑک کی بحالی کے لیے کام جلد شروع کر دیا جائے گا تاکہ کچرا ڈمپنگ گراؤنڈ تک منتقل کرنے کا سلسلہ بلا تعطل دوبارہ بحال ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button