تازہ ترین

اپر چترال: بی ایچ یو اویر کی سولرائزیشن اور جدید طبی آلات کی فراہمی، 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ممکن

​اپر چترال (رپورٹ: شہزاد احمد)اپر چترال کے دور افتادہ علاقے اویر میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان (AKHSP) کے زیرِ اہتمام ‘RENEW’ پروجیکٹ کے تحت بنیادی مرکز صحت (BHU) اویر میں 10 کلوواٹ سولر سسٹم اور 5KWh پاور بیک اپ سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ​یہ منصوبہ گلوبل افیئرز کینیڈا اور آغا خان فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد شدید موسمی حالات اور دور دراز علاقوں میں بجلی کے بحران کے باوجود صحت کی سہولیات کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

​24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اور جدید آلات ​سولر سسٹم کی تنصیب سے بی ایچ یو اویر میں چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جس سے​ ادویات اور ویکسینز کو محفوظ درجہ حرارت پر رکھنا آسان ہوگا۔​رات کے وقت اور ایمرجنسی میں علاج معالجے کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔​ ٹیسٹنگ اور دیگر تشخیصی عمل میں بہتری آئے گی۔​علاوہ ازیں، آغا خان ہیلتھ سروسز کی جانب سے مرکز صحت کو جدید پورٹیبل طبی آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں، جن میں آکسیجن کنسنٹریٹر، پورٹیبل ECG مشین، وہیل چیئر اور گلوکومیٹر بمعہ اسٹرپس شامل ہیں۔

​افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور ملک و ملت کی سلامتی و ترقی کی دعاؤں سے ہوا۔ تقریب میں علاقے کے معززین اور نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں:

​سابق تحصیل ناظم فخر الدین،​سابق ناظم اکرام الدین،​قاضی مصباخ ،مفتی فضیل، علاؤالدین، عبدالمنان،​منتخب بلدیاتی نمائندے، محکمہ صحت کے حکام، AKHSP اور لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs)

​مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ RENEW Project کا بنیادی مقصد دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں صحت کے بنیادی مراکز کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ اور خود کفیل بنانا ہے۔

​تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس منصوبے کو علاقہ اویر کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے آغا خان ہیلتھ سروس، گلوبل افیئرز کینیڈا اور آغا خان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصاً ایچ ایچ وی پروگرام کوآرڈینیٹر حمیدہ کی بہترین منصوبہ بندی، مؤثر رابطہ کاری اور پروگرام کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کی تعریف کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button